ABOUT US

   دور حاضرہ کے پر فتن ماحو ل میں جہاں کفر و الحاد کی یلغار عالم اسلام سے نبرد   آزما ہے صیہونی و فسطائی طاقتیں اسلامی اقدار کو پامال کرنے پر تلی ہو ئی ہیں اور المیہ یہ ہے کہ ہم اتفاق و اتحاد سے کوسوں دور ہے- ہماری قوم اسلمای تعالیمات اور آفاقی فرمودات سے کوسوں دور ہے- بےحسی اور بے گانگی کا یہ عالم ہے کہ ہمیں اپنے حال کا محاسبہ تک کرنے کی فرصت تک نہیں ہے- ایسے  عالم میں باغِ عائشہ ایک ایسا امتیازی ادارہ ہے جس نے آج کی اس مسموم فضاء میں چراغ علم دین مصطفوی روشن کرنے کی سعی کی ہے- خصوصاْ طبقہ نسواں میں جہاں خواندگی واقفیت کا تناسب بہت نیچے ہے-
                        دینی اور دنیاوی تعالیمات و دستکاری سے واقف کرانے کا بیڑا اٹھانے والے اس اداراہ مدرسہ باغِ عائشہ نے قوم کی عورتوں کے اندر دینی شعور اور اسلامی و عصری تعالیمات کے لیے با قائدہ کلاس شروع کیا ہے- اس میں عورتوں اور بچیوں کی حاضری اس امر کا بین ثبوت ہے کہ ان تعالیمات کی ضرورت کس قدر اہم سمجھی جارہی ہے